میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں

کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کا زور ختم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب میں سمندری ہواؤں کی معطلی کی وجہ بننے والا ہوا کا دباؤ کم ہوگیا۔محکمے کا کہنا تھا کہ آج سمندری ہوائیں 27 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل رہی ہیں۔سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم رہی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک مطلع ابر آلود اور دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 20جولائی سے پہلے مون سون بارش کا کوئی نیا سسٹم بنتا نظر نہیں آرہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں