میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اسپتا لوں میں ڈاکٹرز‘ نرسز‘ پیرامیڈکس احتجاج پر بیٹھ گئے

سرکاری اسپتا لوں میں ڈاکٹرز‘ نرسز‘ پیرامیڈکس احتجاج پر بیٹھ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبائی حکومت نے مطالبات پورے نہیں کئے تو سرکاری ہسپتا لوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس احتجاج پر بیٹھ گئے۔ صوبے بھر میں او پی ڈیز بند کردی گئیں۔ مظاہرین نے مطالبات منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ایک طرف صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز تو دوسری جانب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی صوبائی حکومت سے ناراضگی، مطالبات کی منظوری نہ ملنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج شروع کردیا۔گذشتہ دنوں پریس کانفرنس میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنمائوں نے مطالبات کئے تھے کہ ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ رسک الائونس اور حفاظتی کٹس کی فراہم کی جائیں، شعبہ صحت کے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کیا جائے،سندھ کے تمام ہسپتا لوں میں مریضوں کے لیے آئسولیشن سینٹرز قائم کیے جائیں۔ نجی ہسپتا لوں میں فری علاج کی سروس مہیا کی جانے سمیت ڈاکٹرز کی جانب سے 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت سندھ کے سامنے پیش کیا گیا لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔احتجاج کے پیش نظر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتا لوں میں او پی ڈیز بند ہیں تاہم مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی سروس بحال ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں