میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل کو مد نظر رکھ کر لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کی گئی ، عمران خان

ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل کو مد نظر رکھ کر لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کی گئی ، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کی گئی تاکہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے ۔ بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈائون کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے کورونا سے بچا ئوکے لئے حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔پیر کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کوویڈ19-کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ، عبدالرزاق داد، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر)عاصم باجوہ، ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز، متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کے لئے دیگر سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔ملک میں موجود وینٹی لیٹرز کی صورتحال پر بات چیت کے دوران وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وینٹی لیٹرز کے بہترین استعمال اور آسانی سے میسر آنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسر سہولت تک آسانی سے پہنچا جا سکے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈائون میں بتدریج نرمی کی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈائون کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے کورونا سے بچا ئوکے لئے حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں میں خدشات کو دور کیا جائے اور عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ بذات خود علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر قرنطینہ اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ گھروں پر رہ کر بھی قرنطینہ اختیار کر سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں