میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بڑی بینک ڈکیتی، ملزمان 34لاکر لوٹ کر فرار

کراچی میں بڑی بینک ڈکیتی، ملزمان 34لاکر لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہفتہ وار تعطیلات کے دوران شہر قائد میں ایک اور نجی بینک کا صفایا کردیا گیا، مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکرز لوٹ کر فرار ہوگئے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی پر واقع بینک میں مسلح ملزمان نے دھاوا بولتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹے اور فرار ہوگئے تھے۔ شہر قائد کے ایک اور بینک کا صفایا کردیا گیا، بینک ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے سخی حسن میں ہوئی، جہاں مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکرز لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ چار مسلح ملزمان رات گئے بینک میں داخل ہوئے اور ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر انہیں یرغمال بنالیا، سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنانے کے بعد ملزمان نے بینک ڈکیتی کی۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان بینک کے لاکرز کاٹنے کے لئے گیس سلنڈر اور کٹر مشین بھی ساتھ لائے، سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کے بعد مسلح ملزمان نے تسلی کے ساتھ تمام لاکرز کو کاٹا اور لاکرز میں موجود تمام سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے 34لاکرز کاٹ کر سامان لوٹا، لوٹے گئے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، واردات کے بعد ملزمان بینک کا ڈی وی آر سسٹم اٹھا کرلے گئے۔ملک مرتضی کے مطابق سکیورٹی گارڈ اپنے دوست کیساتھ کھاناکھانے گیا تھا۔ واپس آکر گارڈ نے بینک کا دروازہ کھولاتو ملزمان ساتھ داخل ہوگئے۔ ملزمان رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک بینک میں رہے اور کارروائی کی۔ طریقہ واردات سے لگتا ہے کہ ملزمان کو پہلے سے معلومات تھی، واردات کے حوالے سے مزیدتفتیش جاری ہے۔پولیس حکام نے تفتیش کے لئے بینک کے دونوں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں