میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ق لیگ تحریک انصاف کوداغ مفارقت دینے کوتیار

ق لیگ تحریک انصاف کوداغ مفارقت دینے کوتیار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(ق )لیگ نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھٹنے اہم قرار دے دیئے،پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراء مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اراکین اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔ حکومتی کمیٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے۔ق لیگ کے مطابق کمیٹی وزرا نے مبارکباد دی تو پوچھا کس بات کی مبارکباد؟ کمیٹی ممبران نے بتایا وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے۔ (ق)لیگ ذرائع کے مطابق ہم نے پوچھا کب ؟ وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد ۔ حکومتی کمیٹی نے کہاکہ آپ مرکز میں عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کو وزارت اعلی دینگے۔(ق)لیگ کے وزراء نے کہاکہ کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، اپوزیشن سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے ،حکومت ہمیں لولی پاپ دے رہی ہے۔ (ق)لیگ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں اور وزارت اعلی دینے کا وعدہ پورا کریں۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وزراء کے سخت موقف کے بعد بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ،حکومتی وزراء نے تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔(ق)لیگ کے مطاب ق48 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہا ہے، طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر کامل علی آغا سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے حکومت سے نکلنے کا مطالبہ کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں