میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی خزانے کو ایک ارب 20 کرور کا نقصان، محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

قومی خزانے کو ایک ارب 20 کرور کا نقصان، محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

9 ٹائونز میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رسمی کارروائی کی
بلڈرز مافیا نے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے غیرقانونی طور پر الاٹ کی گئی اراضی، رفاہی اور رہائشی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکے ذریعے 50ارب روپے سے زائد غیر قانونی منافع حاصل کیا جبکہ اراضی کا استعمال غیر قانونی طور پر تبدیل کرکے قومی خزانے کو ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی کے20میں سے 9ٹائونز میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈرز مافیا کی ملی بھگت سے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کے الزامات کے تحت اپنی تحقیقات مکمل کرلی جبکہ دیگر 11ٹانز میں غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ زیرتکمیل ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کی تحقیقات کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن کو غیرمعمولی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں20 میں سے9ٹانز میں غیرقانونی تعمیرات کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور اعلی حکام کو مزید کارروائی کیلیے رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جبکہ دیگر 11ٹانزکی رپورٹ بھی جلد مکمل کرلی جائیگی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ریگولیٹری اداروں کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارتوں میں دکانوں، گوداموں، فلیٹس، رہائشی پلاٹوں پر یونٹس اور پورشنزکی تعمیر، زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے، غیرقانونی منزلوں کی تعمیراور رفاہی پلاٹ پرتعمیرات جیسی غیرمعمولی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صرف زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کی فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب20کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ بے قاعدگیوں کے ذریعے بلڈرز مافیا نے شہریوں سے غیرقانونی طور پر 50ارب روپے کا منافع کمایا، 9ٹانزکی انکوائریز پر مزید کارروائی کیلیے اعلی حکام کورپورٹ ارسال کر دی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں دریافت کی جانے والی بے قاعدگیوں کے نتیجے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیرقانونی طور پر تعمیرکی گئی چند عمارتوں کیخلاف کارروائی بھی کی ہے، رپورٹ میں یہ توقع ظاہرکی گئی ہے کہ قوانین کے مطابق اجازت ملنے کے بعد اس سلسلے میں متعدد مقدمات درج کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں