میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ بن گیا

ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا،علاقہ میدان جنگ بن گیا ، دونوں اطراف کے 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پرلاٹھیاں چل گئیں، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے حملے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 افراد کو نازک حالت کے سبب کراچی منتقل کردیا گیا۔دو برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور تین دن سے جاری کشیدگی کے بعد تصادم ہوگیا۔دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اورلاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں