میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نقیب اللہ قتل کیس ، گواہوں کی را ؤانوار،دیگر ملزمان کے زیر استعمال فون نمبرز کی تصدیق

نقیب اللہ قتل کیس ، گواہوں کی را ؤانوار،دیگر ملزمان کے زیر استعمال فون نمبرز کی تصدیق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

نقیب اللہ قتل کیس میں استغاثہ کے گواہوں نے سابق ایس ایس پی کراچی را ؤانوار اور دیگر دو ملزمان کے زیر استعمال فون نمبرز کی تصدیق کردی ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار، شعیب شوٹر اور پولیس اہلکار امان اللہ مروت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت عدالت نے 2 پولیس ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے تین گواہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیے گئے۔ گواہوں نے را انوار، شعیب شوٹر اور امان اللہ مروت کے زیر استعمال فون نمبرز کی تصدیق کردی۔استغاثہ کے گواہان نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان امان اللہ مروت، شعیب شوٹر اور راؤ انوار سے انہی نمبروں پر رابط ہوتا رہا۔ مختلف کاموں سے متعلق ان نمبرز سے ملزمان سے بات ہوتی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید گواہوں کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں