میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی پنجاب صوبہ ،سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب صوبہ ،سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارے انتخابی منشور کا حصہ تھا اس کو عملی شکل دینے کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے حتمی فیصلہ پارلیمینٹ کرے گی۔ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئینی ترمیم اور اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے اس کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کو عملی شکل دینے کیلئے آج تاریخی دن ہے ۔ ملتان اور بہائولپور دونوں شہروں میں سیکرٹریٹ ہوگا ۔ اپریل میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس دو آفیسرز تعینات کیے جائیں گے ۔ ان دو آفیسرز میں سے ایک بہائولپور اور ایک ملتان میں تشریف فرما ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے مرکز کا فیصلہ اس کی اسمبلی کرے گی ۔ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں فائنل میٹنگ ہوئی جس میں سب متفق تھے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی طرف پیشرفت ہونی چاہیے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیکرٹریٹ کی اپنی اہمیت ہے لیکن اس سے زیادہ اہمیت جنوبی پنجاب کے تشخص کی ہے ۔ جنوبی پنجاب صوبہ ہماری ضرورت ہے کیونکہ جنوبی پنجاب پسماندہ رہا ہے اب جنوبی پنجاب میں محرومیوں کو ختم ہوجانا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین پارٹی اجلاس کا حصہ رہے وہ پوری گفتگو میں شامل تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں