میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف نے پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ مسترد کردیا

تحریک انصاف نے پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ مسترد کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی منشا کو پامال کرکے ملک میں پی ڈی ایم ٹو جیسا شرمناک ڈرامہ رچانے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین سے فوراً مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہاکہ دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ عوام کے سروں مسلط کیا جا رہا ہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ ملک کی سب سے بڑی، مقبول ترین، چاروں صوبوں میں نمائندگی اور فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ کی حامل تحریک انصاف ہی حکومت سازی کا بنیادی دستوری، جمہوری، اخلاقی اور سیاسی حق رکھتی ہے ۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ پاکستان جس معاشی و انتظامی تباہی کا آج شکار ہے اس کا ذمہ دار ہی پی ڈی ایم نامی نااہل، نکمّا اور عوام سے مسترد کیا جانے والا مجرموں کا ٹولہ ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ تین روز پہلے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے نااہل مجرموں کے اس ٹولے کو ہی اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کیا جس نے 16 ماہ کے دوران عوام کو معاشی و انتظامی تباہی اور بدترین مہنگائی کی دلدل میں پھینکا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ عزّتِ نفس اور دستور و قانون کے احترام سے یکسر بے نیاز چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن جمہوریت پر کھلے ڈاکے میں مرکزی سہولت کار ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ دستور پامال کرنے ، قانون کی دھجیاں اڑانے ، جمہوریت کو داغدار کرنے اور عوامی مینڈیٹ کی بے حرمتی کا دروازہ کھولنے والا چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین فوراً استعفیٰ دیں۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عوام اپنے مینڈیٹ کے برعکس مجرموں کو ملک پر مسلط کرنے کے کسی منصوبے کو قبول کرے گی نہ ہی پاکستان تحریک انصاف اس کی اجازت دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں