میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں آزاد امیدواروں کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ

کراچی میں آزاد امیدواروں کا قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں انتخابات میں ہارنے والے آزاد امیدواروں نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سماجی کارکن ایڈووکیٹ جبران ناصر کی سربراہی میں 8 رکنی وکلا کی قانونی ٹیم کیسز دائر کرے گی، سیو گارڈ کراچی ووٹ وکلا پینل تمام جماعتوں کے امیدواروں کا کیس لڑے گا۔ذرائع کے مطابق وکلا کی ٹیم بغیر فیس کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے مقدمات لڑے گی۔ذرائع کے مطابق 20 سے زائد امیدواروں نے ایڈووکیٹ جبران ناصر اور وکلا سے ملاقات کی جن میں دوا خان صابر، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، یاسر بلوچ شامل ہیں۔ملاقات کرنے والوں میں فہیم خان، عالمگیر خان، زین پرویز، محمد طحہ، عبدالقدیر، وجاہت صدیقی، رمضان گھانچی، مراد شیخ، جان شیر جونیجو شامل ہیں۔جبران ناصر نے تمام امیدواروں کی جانب سے کیسز لڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے، امیدواروں نے تمام حلقوں سے فارم 45 اور دیگر ثبوت وکلا کو فراہم کردیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں