میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلور ملز مالکان کا  پیر سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

فلور ملز مالکان کا پیر سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہو گیا، فلور ملز مالکان نے آج پیر سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بیشتر دُکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی۔ محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا، پنجاب حکومت نے 100 سے زائد فلور ملز کا گندم کا کوٹہ معطل کر دیا ہے، 10 ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں بیشتر ملیں بند ہونے سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی اور سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی، تنازع اس نہج پر کیوں پہنچا جواب دیا جائے۔ سیکریٹری خوراک محمد زمان وٹو نے کہا کہ کسی بھی فلور مل مالک کے خلاف فوجداری کارروائی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، ہڑتال پر اُکسا کر غذائی قلت پیدا کرنے والے اشخاص کا ڈیٹا قانون کے مطابق اکٹھا کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار مٹو نے کہا کہ ہمارا ایک ہی موقف ہے کہ محکمہ خوراک ایس او پیز کے مطابق فلور ملز چیک کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں