میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم امپورٹڈٹولے کوآگے لگاکربھگائیں گے ،عمران خان

ہم امپورٹڈٹولے کوآگے لگاکربھگائیں گے ،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی،آئین کو برقرار رکھنے کے لئے قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد، معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور آئین کی حفاظت کرتا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، آئین کو برقرار رکھنے اور عدالتی نظام میں امید کی بحالی کیلئے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ کی وکلا وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ ساتھی وکلا سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئے۔اس موقع پرچیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے قانونی اموربیرسٹر حسان خان نیازی ،علی اعجازبٹر، آصف مغل،افراسیاب مغل، رانا زوہیب خاں، حافظ ارسلان سیٹھ، میاں ارسلان سمیت انتخاب ورک، حافظ وقار، سردار ماجد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ اور وکلا وفد کی جانب سے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کاوشوں کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کا شمولیت پر خیرمقدم کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں