میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی اے اے کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی

سی اے اے کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی، 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی گم شدہ رقم مالک کو لوٹا دی۔بروز بدھ ابوظبی سے پرواز پی کے 262 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر محمد اختر اپنا والٹ ٹرالی میں چھوڑ کر چلا گیا تھا، جو سی اے اے کے پورٹر زار قریشی کے ہاتھ لگا۔مسافر کے بٹوے میں 2940 یو اے ای درہم اور 1450 پاکستانی روپے موجود تھے ، تاہم پورٹر زار قریشی نے ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بٹوہ ڈیوٹی ٹرمینل کے حوالے کر دیا۔ بعد ازاں ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے مسافر محمد اختر سے رابطہ کر کے اسے واپس بلایا اور امانت ان کو لوٹا دی۔مسافر محمد اختر نے رقم واپس ملنے پر سی اے اے کے پورٹر اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 4 فروری کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر ایک خاتون لاکھوں مالیت کے زیورات بھول کر دبئی پہنچ گئی تھیں، عائشہ اعجاز نامی خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہم راہ پرواز EK 609 سے آسٹریلیا براستہ دبئی جا رہی تھیں، تاہم جہاز پر سوار ہونے سے قبل کراچی ایئر پورٹ کے کانٹر پر بیش قیمت زیورات سے بھرا بیگ بھول گئیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی اور ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ بیگ اس کی مالک خاتون کے رشتہ داروں کو بلا کر حوالے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں