میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی جیل سے نکلنے ،کوئی بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے ،بلاول بھٹو زر داری

کوئی جیل سے نکلنے ،کوئی بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے ،بلاول بھٹو زر داری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے ، ہم الیکشن عوام ے لڑ رہے ہیں،کچھ قوتوں نے سوچا تھا ذوالفقار بھٹو اور بی بی کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے ، ہم جیالے ہیں، جھکنے والے نہیں، ہم ڈرنے والے نہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پورے پاکستان کو دکھائیں گے کہ بھٹو زندہ ہے ۔پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کے درمیان ہوں، پنجاب کی سرزمین پر ہوں، کچھ قوتوں نے سوچا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کو شہید کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے ، کچھ قوتوں نے سوچھا تھا کہ بی بی کو شہید کر کے پی پی کو ختم کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جیالے ہیں، جھکنے والے نہیں، ہم ڈرنے والے نہیں، پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پورے پاکستان کو دکھائیں گے کہ بھٹو زندہ ہے ، ہم ان سے اپنا حق چھینیں گے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اشرافیہ کی سیاسی جماعتیں صوبے اور ملک پر مسلط کی گئیں، یہ غریب دشمن، مزدور دشمن جماعتیں ہیں، یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں، یہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں ظلم کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے ، بینظیر بھٹو غریبوں، کسانوں، مزدوروں کی وزیرِ اعظم تھیں، ہم نے ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے ، ہم نے عوامی راج قائم کرنا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن علاج کرانے جاتے ہیں، میری حکومت بنائیں، انہیں علاج کے لیے اتنا دور نہیں جانا ہو گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے ، پاکستان بھر میں 30 لاکھ گھر بنا کر غریب عوام کو دیں گے ، 30 لاکھ گھر کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیں گے ، ہر کچی آبادی میں میرا پیغام پہنچانا ہے ، ہم کچی آبادی کو ریگولرائز کریں گے ، مالکانہ حقوق دیں گے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں، بینظیر کسان کارڈ لائیں گے ، کسانوں کو مالی امداد پہنچائیں گے ، بڑے زمینداروں اور انڈسٹریل کے بجائے کسانوں کو مالی امداد پہنچائیں گے ، مزدوروں کو بینظیر مزدور کارڈ دلائیں گے ، مزدور کارڈ سے مزدوروں کو پنشن دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں