میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی ژوب کے علاقے سمبازہ میں کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 15دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمن بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں