میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آنکھوں کے سفید ڈیلوں کو رنگوانے والی خاتون اندھے پن کا شکار

آنکھوں کے سفید ڈیلوں کو رنگوانے والی خاتون اندھے پن کا شکار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈاکٹروں اور اہلِ خانہ کی تنبیہ کے باوجود اپنی آنکھوں کے سفید حصے پر رنگ کروانے والی خاتون اب مکمل طور پر اندھے پن کی جانب بڑھ رہی ہیں۔شمالی آئرلینڈ کی 32 سالہ انایا پیٹرسن نے ایک ماڈل سیمتاثر ہوکر اپنی آ نکھوں کو رنگوانے کا ارادہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک آنکھ کوآسمانی اور دوسری کو گلابی رنگ میں رنگوایا اور اس کے تین ہفتے بعد آنکھوں میں سوجن اور بینائی متاثر ہونے لگی۔ یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر اندھی ہوسکتی ہیں کیونکہ اب وہ چند فٹ کے فاصلے سے بھی چہرے کے خدوخال پہچان نہیں سکتیں۔اس سے قبل بھی وہ اپنے جسم میں بہت سے ٹیٹو گدوا چکی ہیں اور زبان کی نوک کاٹ کر دوشاخہ بنا چکی ہیں۔ آخری مرتبہ انہوں ںے آنکھوں کو رنگین کروایا جس پر انہیں افسوس ہے۔’میری بیٹی نے مجھے کئی بار اس سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ا?نکھوں کو نقصان ہوسکتا ہے اورآپ اندھی بھی ہوسکتی ہیں،‘ انایا نے کہا۔ تاہم انہوں نے تاسف سے بتایا کہ کاش وہ اپنی بیٹی کی بات مان لیتیں۔انہوں نے جولائی 2020 میں پہلے دائیں ا?نکھ کو نیلا کروایا تو دردِ سر اورآنکھ میں خشکی کیاآثار کے علاوہ کوئی اور تکلیف سامنے نہیں آئی۔ پھر اسی سال دسمبر میں بائیںآنکھ میں گلابی رنگ پھیر دیا۔ پھر اگست 2021 میں ان کی اآنکھوں میں غیر معمولی سوجن پیدا ہوئی اور اب ان کی آنکھ میں موتیا بھی پیدا ہوگیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ان کی بصارت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں