میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سام سنگ گیلکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس منظرعام پرآگیا

سام سنگ گیلکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس منظرعام پرآگیا

منتظم
جمعرات, ۳۰ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں


سیئول(ویب ڈیسک) سام سنگ نے آئی فون کی ٹکر کا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کرادیا۔سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی ناکامی کے بعد اب 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے جن کا مقابلہ آئی فون کے اسمارٹ فونز سے کیا جارہا ہے۔ سام سنگ ایس 8، 5.8 انچ اسکرین اور ایس 8 پلس 6.2 انچ اسکرین کا حامل فون ہے جن میں اینڈرائڈ 7.0 سوفٹ ویئرانسٹال کیا گیا ہے۔سام سنگ ایس 8 کا مین کیمرا یعنی پیچھے والا کیمرا 12 میگاپکسل اور فرنٹ کیمرا 8 میگاپکسل ہے جس میں 64 جی بی اسٹوریج کی جگہ ہے اور ساتھ ہی اضافی اسٹوریج کے لئے مائیکر ایس ڈی کارڈ کی سہولت بھی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ سام سنگ ایس 8 689 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 90 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ سام سنگ ایس 8 پلس میں جدید ترین اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ’’7.6‘‘ انسٹال کیا گیا ہے جب کہ یہ اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر سے لیس ہے اور اس میں بھی 64 جی بی بلٹ ان میموری اور بیٹری 3 ہزار ایم اے ایچ کی ہے۔ سام سنگ ایس 8 پلس 779 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا جو کہ پاکستان روپوں میں تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار روپے بنتے ہیں۔ سام سنگ 8 پلس کی خاص بات یہ ہے کہ آنکھ کی پتلی کی مدد سے اپنے مالک کو پہچاننے کے لیے اس میں ’’آئرس اسکینر‘‘ کا فیچر بھی دستیاب ہے۔ان تمام باتوں کے علاوہ سام سنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے کہ بیٹریوں میں آگ نہ لگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں