میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(حیدرآبادبائی پاس)40 رہائشی اسکیموں میں انتقال اراضی پر پابندی عائد

(حیدرآبادبائی پاس)40 رہائشی اسکیموں میں انتقال اراضی پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسسٹنٹ کمشنر آفس قاسم آباد نے 40 سے زائد رہائشی اسکیموں کی ٹرانزکیشن بند کرکے سیل سرٹیفیکیٹ کا اجراء روک دیا ، اربوں روپوں کا رئیل اسٹیٹ کاروبار بیٹھ گیا، ریونیو افسران نے اوپر کی آرڈرز بتا کر سیل سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے، ذرائع کے مطابق سینکڑوں سروے نمبروں کو مشکوک قرارداد دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد کی آفیس نے بائی پاس پر موجود، 40 سے زائد رہائشی اسکیموں کی ٹرانزکیشن بند کرکے سیل سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد اور مختیارکار قاسم آباد نے محکمہ ریونیو کے آڈر کو جواز بنا کر سیل سرٹیفکیٹ کا اجراء روک کر ٹرانزکیشن پر پابندی عائد کردی جو کہ گذشتہ 8 ماہ سے نافذ ہے ، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس قاسم آباد تحریری طور پر کچھ دینے کو تیار نہیں صرف زبانی طور پر لوگوں کو بتایا جا رہا ہے نہ سینکڑوں سروے نمبر مشکوک ہیں جن کی مدر انٹری نہیں جس کی وجہ ٹرانزکیشن پر پابندی عائد کرکے سیل سرٹیفکیٹ کا اجراء روکا گیا، ذرائع کے مطابق حیدرآباد بائی پاس پر چند سال پہلے سینکڑوں اسکیموں کا آغاز ہوا تھا اور دو ہزار سے زائد ایکڑ پر مختلف ناموں سے رہائشی اسکیموں کا آغاز کرکے تعمیرات کی گئیں تھیں جب اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بڑی تعداد میں سرمایہ کاری تھی تاہم گزشتہ کئی ماہ سے سیل سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے اور ٹرانزکیشن پر پابندی کے باعث اربوں روپے کا ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے، اس حوالے سے روزنامہ جرات کی جانب سے ٹرانزکیشن پر پابندی، سیل سرٹیفکیٹ کے اجراء کو روکنے اور مشکوک قرار دئے گئے سروے نمبروں کے حوالے سے تحریری طور پر لیٹرز کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد اور مختیارکار قاسم آباد سے معتدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خبر فائل ہونے تک ان کا موقف سامنے نہ آ سکا ، ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کی شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر آفیس قاسم آباد کے افسران تحریری طور پر احکامات دکھانے کی بجائے زبانی طور پر بتا رہے ہیں کہ محکمہ ریونیو سندھ کے حکم پر ٹرانزکیشن پر پابندی عائد کرکے سیل سرٹیفکیٹ کا اجراء روکا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں