میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شکارپور، کچے کے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا

شکارپور، کچے کے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شکارپور میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق شکارپور میں خانپور کے کچے کے علاقے تھانہ کوٹ شاہو پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے تھانے کے عملے کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے تھانہ کوٹ شاہو پر حملہ کرکے عملے کو اغوا کیا، اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او محبوب بروہی اور اسکا بیٹا محمد علی، منشی نسیم گوپانگ اور دو اہلکار ایاز اور جان محمد بھکرانی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کردی گئی۔ واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے تین روز پہلے بھی رستم کچے کی چوکی سے ایک اہلکار کو اغوا کیا گیا تھا جس کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے چھڑا لیا گیا تھا۔ چند دن قبل نگراں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ بھی علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں