سابق ڈی جی ایف آئی اے کے الزامات، بشیر میمن کا گھیرا تنگ کرنے کی تیاری
شیئر کریں
(رپورٹ: شعیب مختار)سابق ڈی جی ایف آئی اے کے ستارے گردش میں لانے کا ٹاسک موجودہ ڈی جی کو مل گیا ایف آ ئی اے میں بشیر میمن کیخلاف چارج شیٹ کی تیاری شروع کر دی گئی وزیر اعظم پاکستان سے متعلق لگائے گئے الزامات پر تحریک انصاف نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیاذرائع کے مطابق گذشتہ روز سابق ڈی جی ایف آ ئی اے کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر اپوزیشن جماعتوں کیخلاف جھوٹے مقدمے قائم کرنے سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں جس پر تحریک انصاف شدید آ گ بگولہ دکھائی دیتی ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو بشیر میمن کے دور میں غیر قانونی ترقیاں و تبادلوں اور اہم انکوائریاں بند کرنے سے متعلق چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے جس پر عملدر آمد جاری ہے حالیہ دنوں تمام تر امور پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے بشیر میمن سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کرنا شروع کر دیاہے جس میں ان سے لگائے گئے الزامات سے متعلق ثبوتوں سمیت ان کے ادوار میں لیے جانے فیصلوں سے متعلق جوابات طلب کیے جائیں گے بعد ازاں ایف آ ئی اے کو مطمئن نہ کرنے پر ان کیخلاف مختلف کارروائیوں کو یقینی بنایا جا ئے گا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے اپو زیشن جماعتوں کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی ہدایات پربشیر میمن موجودہ حکومت سے سخت نالاں تھے جس کا اظہار انکی جانب سے مدت ملازمت ختم ہونے کے چند روز قبل بطور احتجاج استعفے کی صورت میں کیا گیا تھا۔