میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکاوزیرداخلہ حقانی کا نام بلیک لسٹ سے ہٹائے ،طالبان کا مطالبہ

امریکاوزیرداخلہ حقانی کا نام بلیک لسٹ سے ہٹائے ،طالبان کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کا نام اپنی بلیک لسٹ سے ہٹا دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکا سے یہ مطالبہ کیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے سراج الدین حقانی سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کررکھا ہے۔ترجمان امارات اسلامیہ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سرکاری دفاترفعال ہوگئے ہیں، خواتین کو شرعی قوانین کے احترام کے ساتھ انتظامی عہدے دیں گے۔کابل میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کی نئی حکومت سے متعلق اہم تفصیلات بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام سرکاری دفاتر فعال ہوگئے اور متعلقہ افسران نے جانا شروع کردیا ہے اس کے علاوہ تمام وزرا بھی اپنے دفاتر میں بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ عبوری حکومت ہے اور ابھی آغاز ہے, افغانستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے لہذا ہماری پوری کوشش ہوگی دنیا ہمیں تسلیم کرلے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو شرعی قوانین کے احترام کے ساتھ حکومتی عہدے دیں گے، خواتین حکومت کا حصہ بن سکتی ہیں لیکن یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزرات خارجہ فعال ہوگئی ہے، ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے، امریکا سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں اس پرکام کررہے ہیں، اگر کسی ملک کو ہم سے تشویش ہے تو اسے سیاسی طور پر حل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت کے ہمارے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان نے ہمارے لیے امداد بھیجی اس پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں