میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیا کو تنقید کی اجازت ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

میڈیا کو تنقید کی اجازت ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا سب سے اہم کام حکومت کی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر توجہ دلانا تھا۔نئے عدالتی سال کے فل کورٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نئے عدالتی سال میں ہمیں اہداف بلند رکھنے ہیں، گزشتہ سال کئی قومی اور انسانی نوعیت کے مقدمات سنے گئے، معاشرے میں نا انصافی اور بری حکمرانی قائم ہے، قانون کی حکمرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا سب سے اہم کام حکومت کی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر توجہ دلانا تھا، عوام کے پرجوش رد عمل پر شکر گزار ہیں ٗسپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے، ہمیں انصاف کی فراہمی کے لیے نظام کی خرابیوں کو دور کرنا ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میڈیا کو تنقید کی اجازت ہے تاہم اس قسم کی تنقید کی اجازت نہیں جو ججز کی توہین کے مترادف ہو جبکہ وکلاء کی زیر التواء مقدمات پر بیان بازی بھی درست عمل نہیں، آرٹیکل 184/3 کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں