میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، اسکیم 33میں پرانی عمارتوں پر اضافی تعمیرات کا جنون

سندھ بلڈنگ، اسکیم 33میں پرانی عمارتوں پر اضافی تعمیرات کا جنون

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

سیکٹر 16اے بلاک 4پلاٹ سی ایم 10پر چھٹی منزل کی تعمیر، مکینوں کو خطرات

عدیل قریشی کی تعمیراتی ٹھیکیداروں سے ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کو فروغ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسکیم 33 میں پرانی عمارتوں پر اضافی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری، علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔مکینوں کے مطابق سیکٹر 16 Aبلاک 4 پلاٹ نمبر سی ایم 10پرانی عمارت پر مبینہ طور پر چھٹی منزل تعمیر کی جارہی ہے ، جس سے عمارت کی مضبوطی اور رہائشیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔مکینوں کا الزام ہے کہ بعض تعمیراتی ٹھیکیدار مبینہ طور پر قوانین اور منظور شدہ نقشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اضافی تعمیرات کو فروغ دے رہے ہیں۔ رہائشیوں نے عدیل قریشی پر بھی تعمیراتی ٹھیکیداروں سے مبینہ ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیکٹر 16 Aبلاک 4پلاٹ نمبر سی ایم 10پر قائم عمارت کا فوری تکنیکی معائنہ، منظور شدہ نقشے اور تعمیراتی اجازت نامے کی جانچ کی جائے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اسکیم 33 میں پرانی عمارتوں پر اضافی تعمیرات کا سروے کرانے اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ عدیل قریشی اور متعلقہ ٹھیکیداروں سے متعلق الزامات مکینوں کے مؤقف پر مبنی ہیں، ان کا مؤقف سامنے آنے پر خبر میں شامل کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں