میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے

نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اورسعودی عرب میں گزارنے کے بعد نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پربھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں