میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ، افسران کرسیاں چھوڑ کر فرار

حیدرآباد، اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ، افسران کرسیاں چھوڑ کر فرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) جعلی آئی ڈیز کے ذریعے پینشن کی مد میں کروڑوں روپے کے خرد برد کا انکشاف، اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر چھاپا، افسران میں کھلبلی، اینٹی کرپشن نے 2013ع سے 2020 تک تمام پنشن ادائیگیوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، نذیر بھٹو، اشرف جانوری، غلام حسین و دیگر افسران پرپنشن کی مد میں کروڑوں روپے فراڈ کا الزام۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ضلعہ خزانہ آفیس کا رکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، مبینہ جعلی آئی ڈیز کے ذریعے 2013 ع سے اب تک نجی افراد کے ساتھ ملکر فرضی نامون سے کروڑوں روپے پپنشن کی مد جاری کرکے ہڑپ کرنے کے سلسلے میں اینٹی کرپشن ٹیم ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ مار 2013ع سے 2020ع تک کا رکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران افسران میں کھلبلی مچ گئی، اینٹی کرپشن نے رکارڈ تحویل میں لینے کے ساتھ ساتھپنشن سیکشن کے عملے سے تفصیلات بھی لین، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر غلام حسین، پینشن سیکشن کے انچارج اشرف جانوری، نذیر حسین بھٹو، ڈاکٹر مشتاق سمیت دیگر افسران پر فراڈ کے ذریعیپنشن کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کرنے کا الزام ہے جبکہ دو نجی افراد بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں