میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف رضوی نے یاسین شر بلوچ کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں

آصف رضوی نے یاسین شر بلوچ کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر آصف رضوی نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کے احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے لیاری میں راشد ناریجو کے ذریعے بلڈر مافیا کو تحفظ فراہم کرنا شروع کردیا شہر کی ایک معروف این جی اوز نے وزیراعلیٰ سندھ کو جن پٹہ سسٹم مافیا کے افسران کی نشاندہی کی تھی انہیں لیاری میں تعینات کرکے بلڈروں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر آصف رضوی نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے محمد یاسین شر بلوچ کے احکامات کی دھجیاں اڑانا شروع کردیں ذریعے کا کہنا ہے کہ بلاول ہائوس سے لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کیلئے احکامات ڈی جی کو دیئے گئے تھے ذریعے کا کہنا ہے کہ شہر کی ایک معروف این جی اوز نے لیاری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بلاول ہائوس کو آگاہ کیا تھا جس میں لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کرانے والے ایس بی سی اے افسران کی نشاندہی کی گئی تھی ان افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد خشک اور عمیر ڈایو شامل تھے ذریعے کا کہنا ہے کہ این جی اوز کی رپورٹ میں 43 سے زائد ایسی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی تھی جو رہائشی پلاٹ پر چھ سے سات منزلہ کمرشل تعمیرات ہورہی تھیں ور اس کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کسی قسم کی اپروول نہیں لی گئی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ نے ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر آصف رضوی کو مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آصف رضوی کی جانب سے ڈی جی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ہدایت کو نظر انداز کردیا گیا ذریعے کا کہنا ہے کہ آصف رضوی نے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد ناریجو کو آگاہ کیا جس کے بعد راشد ناریجو اور احسن خشک نے لیاری میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کرنے والوں سے مزید بھتہ وصول کیا ذریعے کا کہنا ہے کہ آصف رضوی کو پٹہ سسٹم کے مرکزی کردار فیصل میمن کی سرپرستی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لیاری میں بڑے پیمانے پر کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے نمائندہ جرأت نے اس حوالے سے ڈائریکٹر آصف رضوی کا موقف جاننے کیلئے انہیں فون کیا لیکن ان کی جانب سے فون اٹینڈ نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں