میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر کا علاقہ پانی چوری مافیا کی جنت بن گیا

ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر کا علاقہ پانی چوری مافیا کی جنت بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھو پیر کا علاقہ پانی مافیا کی جنت بن گیا پانی چوری کا سب سے بڑا بااثر و طاقتور نیٹ ورک متحرک روزآنہ کی بنیاد پر کروڑوں کا پانی چوری منگھو پیر کے علاقے خیر آباد اور الطاف نگر میں لگ بھگ ڈیڑھ تا دو سو غیرقانونی ہائیڈرنٹ کا جال بچھا ہوا ہئے جس کی سرپرستی ایک ریٹائرڈ پولیس مین جمشید کررہا ہئے جمشید کروڑوں میں کھیلنے لگا اسکا فرنٹ مین کھلاڑی کامران ہئے جو کہ خود کو ادارہ فراہمی و نکاسی آب اینٹی تھیفٹ سیل کا افسر ظاہر کرتا ہئے اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے قربت ظاہر کرتا ہئے جبکہ سندھ کی حکمراں جماعت کے کئی نام چین رہنماؤں سے بھی تعلق جوڑتا ہئے پانی چوری کے اس میگا اسکینڈل کے سبب نہ صرف سندھ حکومت بلکہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کو آمدنی کی مد میں کروڑوں کا جھٹکا دیا جارہا ہئے دوسری طرف شہر اور شہریوں کا جائز اور بنیادی حق پینے کا پانی بھی چھینا جارہا ہئے شہریوں نے مئیر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد سے فوری کاروائی کی درخواست کردی ادھر اس حوالے سے انتہائی معتبر محکمہ جاتی و علاقائی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر کے علاقے خیرآباد اور الطاف نگر میں بااثر و طاقتور پانی مافیا کا راج و سکہ چلتا ہئے جنھیں مختلف سیاسی سماجی شخصیات سمیت ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے بعض راشی و کرپٹ افسران و اہلکاروں کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہئے محکمے کی بعض کالی بھیڑیں جنھوں نے اپنے عہدے فرائض اور اختیارات کو مال بناؤ مشن میں تبدیل کردیا جسکے عوض اپنے عہدے فرائض منصبی کو اس مافیا کے ہاتھوں فروحت کردیا اور مشن محض بھاری ” رشوت / وصولیاں بن گیا مزکورہ عناصر اپنے فرائض منصبی سے مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی کا باعث ہیں اس قدر وسیع پیمانے پر پانی مافیا کے کارندے دندناتے پھر رہیں اور کوئی پوچھنے و ہاتھ ڈالنے والا نہیں یاد رہے کہ ادھر منگھو پیر کے علاقے میں اینٹی تھیفٹ سیل کی جانب سے آئے روز تابڑ توڑ کاروائیاں بھی جاری رہتی ہیں جس میں کئی افسران و اہلکار زخمی بھی ہوتے ہیں اس حوالے سے اندرونی محکمہ جاتی ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ مافیا کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اگر محکمہ فراہمی و نکاسی آب اس پانی چور مافیا کو نکیل و لگام ڈالنے میں کامیاب ہوگیا تو شہر اور شہریوں کیلے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کا عمل یقینی بن جائگا اور ویسٹ کا ایک بڑا علاقہ پانی کی فراہمی سے مستفید ہوگا ہمارے ذرائع نے مزید تحقیقات کی ہیں جس میں مزید ہوشرباء انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے متعلق شواہدات اگلی اشاعت میں شائع کئے جائنگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے احکامات کی روشنی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب ایم ڈی واٹر بورڈ چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ انچارج اینٹی تھیفٹ سیل سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں