سینٹرل جیل کراچی 300سے زائد قیدی کورونا کا شکار
شیئر کریں
سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کے شکار قیدیوں کی تعداد 1100تک پہنچ گئی جس میں سے 780 صحت یاب ہوگئے جبکہ 300 سے زائد اب تک وائرس میں مبتلا ہیں۔سندھ بھر کی جیلوں میں یہ تعداد تیرہ سو تجاوز کر چکی ہے، ڈسٹرکٹ جیل ملیر اب تک محفوظ ترین جیل ہے جہاں اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے سندھ بھر کی جیلوں میں بھی پنچے گاڑ لیے،سینٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس کے اب تک 1091 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 310 قیدی اب بھی وائرس میں مبتلا ہے جنھیں جیل میں قائم قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے، ایک قیدی انتقال کرچکا،780 صحت یاب ہوچکے،اسی کے ساتھ ساتھ سینٹرل جیل میں تعینات عملے کے دو سو چھ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے اور ان میں سے 17 ٹیسٹ پوزیٹو عملے کے 15 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے،دو اب بھی وائرس میں مبتلا ہیں۔