میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹرتباہ، تمام سوار اہلکار شہید

پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹرتباہ، تمام سوار اہلکار شہید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے ،حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیراعظم شہبازشریف نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے، پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں کا بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے ،وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدرِ مملکت نے حادثے میں اہلکاروں کی شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں