میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرمنی کی دو مساجد پر حملے،قرآن پاک کے 50 نسخے شہید

جرمنی کی دو مساجد پر حملے،قرآن پاک کے 50 نسخے شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

جرمنی کی دو مساجد پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے حملے میں بریمین شہر کی مسجد رحمان کو نشانا بنایا جبکہ دوسرا واقعہ کیسل شہر میں پیش آیا،رحمان مسجد میں قرآن کریم کے 50نسخے شہید کردیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نامعلوم افراد نے حملہ کر کے جرمنی کے شہر بریمین میں واقع رحمان مسجد میں قرآن کریم کے 50 نسخے شہید کردیے جبکہ کیسل شہر کی ایک مسجد پر سنگ باری کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ سنگ باری کے متعلق کہا گیا کہ وہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی گئی۔ مسجد انتظامیہ کے صدر سیف الدین ار یوروک نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق جرمنی کے شہر بریمین میں زیادہ تر پاکستانی اور افغان باشندے آباد ہیں۔ شہر میں پیش آنے والے واقعہ پر وہاں موجود مسلمان برادری اپنے ردعمل اور افسوس کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں