میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا سپریم کورٹ سے گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس کا مطالبہ

عمران خان کا سپریم کورٹ سے گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس کا مطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے گورنر پنجاب کی برطرفی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلیٰ صوبے پر مسلط کی گئی، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں