میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حدیبیہ پیپرزملزکی دوبارہ تفتیش کافیصلہ

حدیبیہ پیپرزملزکی دوبارہ تفتیش کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے متعلقہ اداروں کو حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا،کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی، اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فواد چودھری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔شہزاد اکبر شہباز شریف معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر بھی حکومتی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں ،حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں