میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی آئی حیدرآباد کی ٹیم کاپلیو کوسو گاؤں میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ

ڈی آئی حیدرآباد کی ٹیم کاپلیو کوسو گاؤں میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: علی نواز /نتھورام)ہوسڑی تھانے میں منشیات کے خلاف مسلسل خبروں کے بعد، ڈی آئی حیدرآباد کی ٹیم نے اے ایس پی علینہ راجپر کی قیادت میں پلیو کوسو گاؤں میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر پچاس کٹے خام مال اور ہزاروں کی تعداد میں مضر صحت مین پڑیاں قبضے میں لے کردو افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔خبر کے مطابق اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں ڈی آئی حیدرآباد کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گاؤں پلیو کھوسو میں مین پڑی ڈیلروں توفیق کھوسہ اور امام بخش کھوسہ کے گھروں پر چھاپا مارکر دو افراد ذوالفقار کھوسو اور مختیار کھوسو کو پچاس کٹے خام مال اور ہزاروں تیار مضر صحت مین پڑیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ منشیات فروش توفیق کھوسہ اور امام بخش کھوسہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے رابط کرنے پر ایس ایچ او ھوسڑی قربان علی عاقلانی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کے ہمراہ چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے منشیات فروشوں سمیت گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف نارکو ٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس جلد ہی مفرور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔ ھوسڑی کی سول سوسائٹی اور صحافیوں نے ایسے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں