میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کے کسی منصوبے کو این او سی جاری نہ کی جائے، صائمہ جاوید کی عدالت میں درخواست

ذیشان ذکی کے کسی منصوبے کو این او سی جاری نہ کی جائے، صائمہ جاوید کی عدالت میں درخواست

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)صائمہ بلڈرزاینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی کی املاک ذیشان ذکی کے نام پر منتقل یا رجسٹرڈ نہ کی جائے ،ذیشان ذکی کے کسی بھی منصوبے کو این او سی جاری نہ کی جائے اور لے آئوٹ پلان منظور نہ کیا جائے، سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کی کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی نے 1980 کی دہائی میںرہائشی اور کمرشل اسکیموں کی تعمیر کا کاروبار اپنی بیٹی صائمہ جاوید کے نام سے شروع کیا، سلیم ذکی نے کراچی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی تعمیراتی اسکیمیں مکمل کیں ، ذیشان ذکی نے رہائشی اور کمرشل اسکیمیں، زمینیں ، پلا ٹس، بینک اکائونٹس میں موجود رقوم اور دیگر املاک آخری وقت تک صائمہ جاوید کے نام پر رجسٹرڈ صائمہ گروپ کے پاس ہی رہنے دیں، سلیم ذکی نے اپنی وفات سے پہلے ذیشان ذکی کو کوئی املاک منتقل نہیں کیں لیکن 6 نومبر 2018کو سلیم ذکی کے فوت ہونے کے بعد سلیم ذکی نے اپنی ہمشیرہ صائمہ جاوید سے دھوکا کرتے ہوئے صائمہ گروپ کی املاک اپنے ، اپنی اہلیہ اور بچوں کے نام پر منتقل کروائیں ،ذیشان ذکی نے کراچی کی اسکیم 33 میں دیھ دوزن ، تپو گجرو میں پلاٹ نمبر 82 اپنے نام پر منتقل کروایا جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 میں 23 ہزار اسکوائر فٹ کے ایک اور پلاٹ منتقل کروایا جس کی مالیت 5 کروڑ 93 لاکھ روپے ہے، اسکیم 33 ، دیھ دوزن ، تپو گجرو میں 14 ایکڑ ذیشان ذکی نے اپنے نام منتقل کروائے پلاٹ نمبر 91 سے 93 تک زمین کی مالیت ایک ارب 44 کروڑ روپے ہے، گلشن اقبال میں صائمہ مال اینڈ ریزیڈنسی کے سیکنڈ فلور پر واقع آفس نمبر ایس 1 بھی ذیشان ذکی نے اپنے نام پر منتقل کروائی جس کی مالیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے ہے، کے ڈی ای اسکیم 33 دیھ صفوراں میں پلاٹ سروے نمبر 359 ناکلاس نمبر 162 کو بھی ذیشان ذکے نے اپنے نام منتقل کروایا ، 2 ایکڑ پر مشتمل پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 4 لاکھ روپے ہے۔ سلیم ذکی کی بیٹی کی بیٹی نے املاک کی منتقلی پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں صائمہ جاوید نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ کراچی، حیدرآباد کے تمام سب رجسٹرارز کو ہدایت جاری کی جائے کہ صائمہ گروپ کے بانی سلیم ذکی کی کسی بھی ملکیت کے دستاویز ، سیل ڈیڈ، سب لیز کو ذیشان ذکی سمیت کسی کے نام پر رجسٹرڈ نہ کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ ایس بی سی اے، کے ڈی اے، کے ایم سی، ایچ ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کرے کہ ذیشان ذکی کے کسی بھی منصوبے کو این او سی جاری نہ کی جائے ، لے آئوٹ پلان منظور نہ کیا جائے، سائیٹ پلان کمرشلائیز نہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں