میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر میں کارروائی ،117 ملین ڈالر کی 1700 کلو منشیات برآمد

گوادر میں کارروائی ،117 ملین ڈالر کی 1700 کلو منشیات برآمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 1650کلو حشیش اور 69کلو اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر گوادرکے علاقے دران سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق جنرل ایریا دران کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کردی ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، گاڑیوں کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کوسٹ گارڈز نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو ان سے 1650کلو گرام حشیش اور 69کلو گرام اعلی کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی۔پکڑی گئی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 117 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں