میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا شہباز شریف کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرنے کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب لاہور نے کیس نیب اسلام آباد ہیڈکوارٹرز بھجوا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب اسلام آباد کی جانب سے رواں ہفتے اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی جائے گی کہ شہباز شریف کی ضمانت کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں واپس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے ۔ نیب حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لیے ملزم کو فی الحال ضمانت نہیں دی جا سکتی ۔ جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ ضمانت کے کیس میں جس طرح لاہور ہائی کورٹ نے کیس کے میرٹس کو ٹچ کیا اس سے بھی نیب کا کیس بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ نیب حکام نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ نیب لاہور ہائی کورٹ کی جانب اپنے حوالہ سے فیصلہ میں لکھے جانے والے پیراز کو بھی حذف کرنے کی استدعا کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں