میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے بجلی ، گیس صارفین پر مہنگائی بم گرادیا

حکومت نے بجلی ، گیس صارفین پر مہنگائی بم گرادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف فروری کے بلز پر ہوگااور اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔بجلی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ پرہے۔دوسری جانب اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپیفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ مالی سال21-2020 کیلئے کیا گیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے123 فیصداضافہ طلب کیاتھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر644.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں