میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرونا سے متاثرہ افراد میں علامات 24 دن میں ظاہر ہوسکتی ہیں، ماہرین

کرونا سے متاثرہ افراد میں علامات 24 دن میں ظاہر ہوسکتی ہیں، ماہرین

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

طبی ماہرین نے کہاہے کہ کسی فرد کے مہلک کرونا وائرس کا شکار ہونے اور اس میں اس کی علامات ظاہر ہونے میں 24 دن کا عرصہ لگ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات نظام تنفس کے عوارض کے ماہر ژونگ نانشان کے زیرنگرانی ایک مطالعے میں بتائی گئی ۔ژونگ چین میں کرونا وائرس پھیلنے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے بھی سربراہ ہیں۔ماہرین طب کسی وائرس سے متاثر ہونے اورپھر اس کی علامات ظاہر ہونے کے درمیانی وقت کو نشوونما (انکیوبیشن) کا عرصہ قرار دیتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی نشوونما کا عرصہ دو سے 14 دن تک ہوسکتا ہے لیکن گزشتہ روز یہ انکشاف کیا گیا کہ یہ عرصہ تین سے 24 روز تک ہوسکتا ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ زیادہ لوگ کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں مگران میں اس کی علامات تاخیر سے ظاہر ہورہی ہیں یا تی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں