میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو کوئی الیکشن نہیں ہوگا، ایم کیو ایم

ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو کوئی الیکشن نہیں ہوگا، ایم کیو ایم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام صوبائی الیکشن کمیشن کراچی کے دفتر کے باہر سندھ سرکار کی متعصبانہ حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین، سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی ،مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چئیرمین شاہد، ذمہ داران ،کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں عزت مآب بہنیں اور بیٹیاں ہمارے حوصلے اور جذبے کی اہم وجہ ہیں، حکمران سن لیں کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن تم جانتے ہو کہ ہم لڑنا جانتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کی سڑکوں کی آبیاری ہمارے خون سے ہے مہاجروں کی شناخت اور حقوق کے لئے ہم آگے ہیں اور ہمیشہ رہیں گیالیکشن کمیشن کی تنخواہیں انکا آفس کراچی کے دم پر ہیں آپ کی ذمہ داری صاف و شفاف الیکشن کروانے کی ہے، خالد مقبول کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں پری پول رگنگ ہو چکی ہے جو ریاست صحیح مردم شماری نہیں کر سکی وہ مردم شناسی کیا کرے گی ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے علاقوں میں 30 ہزار اور مہاجر علاقوں میں 90 ہزار کی یوسی بنائی ہے قوم متحد ہو کر آواز بلند کر رہی ہے ایک طرف وہ ہیں جو سندھ کے ریونیو کا 97 فیصد کما کر دیتے ہیں دوسرے طرف وہ جو اس ریونیو کو لوٹ کر کھاتے ہیں ہم اپنے حصے سے زائد کی قربانی دے چکے ہیں آج یہ پہلا دن ہے متحد ہو کر جدوجہد کا آغاز ہو چکامل کر چلنے میں ہی تحریک و قوم کی بقا ہے، کنوینر ایم کیو ایم نے یہ بات واضح کی کہ اگر ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو کوئی الیکشن اس شہر میں نہیں ہوگاالیکشن کمیشن جواب دے کہ اسکی موجودگی میں غیر قانونی حلقہ بندیاں کیسے ہوئیں ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عام پاکستانی تک نا پہنچیں ایسی جمہوریت کا فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم وزیر اعظم صاحب سے کہتے ہیں یہ بلیک میلنگ نہیں حقوق کی جدوجہد ہے وزیراعظم بتا دیں کہ کراچی حیدرآباد انکی ذمہ داری ہیں یا نہیں؟آپ اپنا فیصلہ بتا دیں ہم اپنا فیصلہ کر لیں گے کراچی سڑکوں پر آگیا تو آپ کے لئے مشکل ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان چلانے والوں کا شہر ہے جو لوگ آج یہ منصوبہ بندی کر بیٹھے کہ شہر کی بری حالت دیکھ کر کراچی پر ناجائز قبضہ کر لیں گے وہ یہ مجمع دیکھ کر اندازہ کر لیں ان کا خواب چکنا چور ہوگیااب کوئی رحمان ملک نہیں جسکی ایک کال پر فیصلے کروالیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں