عوام پر بجلی کا بم گرا دیا گیا ، قیمت میں پونے پانچ روپے فی یونٹ اضافہ
شیئر کریں
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کر دیا ۔ جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمںٹ کی مد میں کی گئی،صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں سے وصول کیا جائے گا،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔ دوسری جانب وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان میں کہاکہ وزارت توانائی نے 22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔ وزارت توانائی نے کہاکہ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن (فیول) کی مد میں تھی۔ وزارت توانائی نے کہاکہ جس پر نیپرا نے باقاعدہ سنوائی کے بعد فیصلہ دیا ہے،یافیصلے کا بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا۔ وزارت توانائی نے کہاکہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمت کی عوامی سماعت کرتا ہے۔ وزارت ے کہاکہ نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلیے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے جومثبت یا منفی ہو سکتی ہے۔وزارت توانائی نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ وزارت توانائی نے کہاکہ نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔