اسامہ قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس معلومات بھی شامل تھیں، جان بریینن
شیئر کریں
امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی کے سابق سربراہ جان بریینن نے کہاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو بہت چالاک اور عیار سیاست دان ہیں، اسامہ بن لادن کے قتل میں اسرائیل سے ملنے والی معلومات بھی استعمال کی گئیں۔اسرائیلی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں جان برینن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے اسرائیلی سیاست کو ایک الگ رخ دیا، نتن یاہو ذاتی طور پر بااصول یا بااخلاق شخص نہیں لیکن بہت چالاک اور موقع پرست سیاستدان ہیں۔جان برینن نے کہا کہ نتن یاہو کو اگر فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا مفاد نظر آتا تو وہ اس پر اب تک عمل پیرا ہو چکے ہوتے ۔نتن یاہو نے اسرائیلی آبادکاری کا منصوبہ بھی اسرائیل کے دائیں بازو گروپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بنایا اور اس منصوبے کو امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا۔جان برینن کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کا قتل امریکی آپریشن تھا تاہم اس آپریشن میں اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات بھی شامل تھیں۔