میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرفیوم چوک دھماکا پلانٹڈ نکلا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پرفیوم چوک دھماکا پلانٹڈ نکلا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

گلستان جوہر میں پرفیوم چوک پرہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی،دھماکا پلانٹڈ تھا اور اس دھماکے میں ڈھائی سو سے تین سو گرام بارود استعمال ہوا، جسے فٹ پاتھ پر رکھ کر سیفٹی ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا ،جائے وقوعہ سے پلاسٹک کے ٹکڑے اورایک ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوا۔دوسری طرف گلستان جوہرمیں ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سب انسپکٹر جاوید اختر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں،دریں اثناسی ٹی ڈی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کراچی کے مختلف مقامات سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم کی محفل میلاد میں دھماکے سے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈینیٹر سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے ۔دھماکے کی جگہ پرگہرا گڑھا پڑگیا جبکہ شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے ۔ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار اورخالد مقبول صدیقی اورفیصل سبزواری سمیت دیگر رہنما بھی دھماکے کے وقت محفل میں موجود تھے ،تاہم تمام رہنما محفوظ رہے ۔دھماکے کے فوری بعد ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فاروق ستار اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خواجہ اظہارالحسن اور فیصل سبزواری کوفون کرکے خیریت دریافت کی اور زخمیوں کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں