میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمی کراچی ،او پی ایس ڈی جی تعیناتی کے بعد ایک اور انوکھے لاڈلے افسر کی رونمائی

بلدیہ عظمی کراچی ،او پی ایس ڈی جی تعیناتی کے بعد ایک اور انوکھے لاڈلے افسر کی رونمائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمی کراچی میں او پی ایس ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد ایک اور انوکھا لاڈلہ افسر منظر عام پر آگیا۔ درجنوں سینئر افسران کو نظرانداز کرکے خلاف ضابطہ 17 گریڈ حاصل کرنے والا ڈپلومہ ہولڈر عشرت ریحان 18 گریڈ کی نصف درجن سے زائد پوسٹوں پر ایکسسین تعینات۔ پسند نہ پسند کی بنیاد پر او پی ایس ڈائرہکٹر جنرل سید اظہر علی شاہ نے اقرباپروری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ محکمہ انجینئرنگ کے ایم سی کے قریبی ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے عشرت ریحان اس وقت تمام اہم منصوبوں میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر ایکسسین تعینات ہیں جن میں ایکگزیکٹو انجینئر اوور ہیڈ برحز۔ ایگزیکٹو انجینئر انڈرپاسز۔ پیڈسٹرین برجز۔ بلڈنگز۔ ایگزیکٹو انجینئر زوالفقار آباد آئل ٹرمینل۔ ایگزیکٹو انجینئر کلک پروگرام۔ فوکل پرسن کلک پروگرام۔ فوکل پرسن ریڈ لائن بس اور فوکل پرسن نیو ناظم آباد برج(پرائیوٹ) کے عہدے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گریڈ 18سے ایکٹنگ پروموشن پر گریڈ 19 حاصل کرنے والے انجینئر سید اظہر علی شاہ سابق وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کے فرسٹ کزن ہیں جس کی بنا پر انہیں 20 گریڈ کے پانچ سے زائد انجینئر کی موجودگی میں گریڈ 20 کی پوسٹ پر ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ کے ایم سی تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس تعیناتی پر محکمہ میں موجود گریڈ 20 کے انجینئرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ موجودہ پی ڈی لوکل گورنمٹ پروجیکٹ شبیہ الحسنین اور نجیب احمد نے جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم انہوں نے سید اظہر علی شاہ کے سیاسی اثرورسوخ اور اس وقت کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے رشتہ داری کے سبب احتجاج کرنے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے گریز کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آج بھی گریڈ 20 کے کم ازکم تین انجینئر او پی ایس ڈی جی کے ماتحت کام کرنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق او پی ایس ڈی جی نے بھی گریڈ 17 کے آوٹ آف ٹرن ترقی حاصل کرنے والے عشرت ریحان کو اہم ترین عہدوں پر او پی ایس ایکسسین تعینات کرکے عدالتی پابندیوں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی ڈپٹی مئیر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں