میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے حملے، کوئٹہ میں خودکش دھماکا، ڈی آئی جی سمیت 3اہلکار شہید، 8لہولہان

پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے حملے، کوئٹہ میں خودکش دھماکا، ڈی آئی جی سمیت 3اہلکار شہید، 8لہولہان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور/ کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے حملے، ایک اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ کوئٹہ میں خودکش دھماکا ڈی آئی جی سمیت 3 شہید، 8 شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، جن میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار سپاہی محمد الیاس شہید ہوگئے ہیں جب کہ پاک فوج کی مؤثر اور بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحدی علاقوں میں حکومتی کنٹرول نہ ہونے کا فائدہ اٹھائے ہوئے راجگال وادی میں کئی مقامات پر نئی قائم چوکیوں کونشانہ بنایا۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پرخودکش دھماکے میں ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکشن حامد شکیل سمیت تین اہلکار شہید اور پولیس اہلکاروں سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب خان کے مطابق جمعرات کی صبح ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل جی او آر کالونی میں واقع اپنی رہائشگاہ سے دفتر جا رہے تھے کہ ایئر پورٹ روڈ پر چمن ہا ئوسنگ اسکیم میں خودکش بمبار نے خود کو انکی گاڑی کے قریب دھما کے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی حامد شکیل،اے ایس آئی محمد رمضان،ڈائیور جلیل احمد شہید جبکہ پولیس اہلکاروں اور راہگیروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں کا نسٹیبل اسلم،کا نسٹیبل عمران،کا نسٹیبل عمران،کا نسٹیبل عین الدین،نعمان،انور،عبدالغنی شامل ہیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال اور سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا،ایس ایس پی آپریشن نصیب اللہ خان نے بتا یا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھما کہ خودکش تھا تاہم حملہ آور کے پیدل یا کسی چیز پر سوار ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔واقعہ کے بعد پولیس،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور جا ئے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے گئے۔صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورواقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اوران کی بلندی درجات کی دعا بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں