میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈر کی جعلسازی، شمس آئیکون نامی منصوبہ دعا آئیکون نام سے ری لانچ کردیا

بلڈر کی جعلسازی، شمس آئیکون نامی منصوبہ دعا آئیکون نام سے ری لانچ کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

قاسم آباد میں الاٹیز کی اربوں روپے ڈکارنے والے بلڈر کی جعلسازیاں، شمس آئیکون نامی منصوبے کو دعا آئیکون نامی سے ری لانچ کردیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے انتباہ جاری کردیا، شہریوں کو بکنگ سے گریز کا مشورہ، دعا آئیکون نامی کوئی منصوبا نہ منظور ہوا ہے نہ شمس آئیکون نامی منصوبہ دعا آئیکون کے نام سے تبدیل ہوا ہے ، ایس بی سی اے کا اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں شہریوں کے اربوں روپے ڈکارنے والے بلڈر نے الاٹیز کو دھوکا دینے کیلئے جعلسازیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، دو سال قبل شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے علی پیلس پر شمس آئیکون نامی رہائشی و کمرشل منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا جس میں شہریوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی پراجیکٹ کی پارٹنرز کے مابین لین دین پر تنازع کے بعد شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا مالک شمس الدین میمن باؤنس چیک کے متعددمقدمات میں جیل بھی گیا جس کے بعد منصوبے پر کام بند ہوگیا اور الاٹیز نے کئی بار پیسوں کی واپسی کیلئے احتجاج بھی کیا، شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک شمس الدین میمن کی بیوی دعا میمن نے مذکورہ پراجیکٹ کا نام غیرقانونی تبدیل کرکے دعا آئیکون کے نام سے ری لانچ کرکے عوام کو ایک نیا دھوکا دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ میسرز دعا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے 28 اگست کو ایک اشتہار شایع کرایا گیا ہے جس میں پروجیکٹ شمس آئی کون واقع کمرشل پلاٹ نمبرR/C-01داتا نگر ہاؤسنگ اسکیم تعلقہ قاسم آباد کی بابت الاٹیز کو مشورہ دیا گیا ہے۔ شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا مذکورہ پراجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مذکورہ پراجیکٹ کو دعا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے خرید لیا ہے اور ان کے الاٹیزاب مزید خط و کتابت کیلئے دعا بلڈرز سے رجوع کریں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں اس سلسلے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مذکورہ پروجیکٹ دعا آئی کون کے نام سے تبدیل ہوا ہے ، لہذا عوام بکنگ یا خرید و فروخت کرنے سے پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول سے متعلق معلومات حاصل کریں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے دعا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی دعا شمس میمن سے موقف لینے کیلئے متعدد بار رابطے کیے گئے لیکن انہوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں