میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سپاری لے کر ٹارگٹڈ سیریل کلنگ کا انکشاف، جاوید لنگڑا گرفتار

کراچی میں سپاری لے کر ٹارگٹڈ سیریل کلنگ کا انکشاف، جاوید لنگڑا گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹارگٹ کلر نے رضویہ میں ابراہیم شیخ،جمشید عالم کو پریڈی الیکٹرونک مارکیٹ ، ملزمان کی شناخت کرنے والے ڈرائیوربہادرکوجیل میں قتل کیا
ٹارگٹ کلر جاوید لنگڑا کو ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا ہے، منظم گروہ نے 3 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، ایس ایس پی سینٹرل
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شہر قائد میں سپاری لے کر ٹارگٹڈ سیریل کلنگ کا انکشاف ہوا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹارگٹ کلر جاوید لنگڑا کو گرفتار کر لیاہے۔اس ضمن میںایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے ماتحت افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کراچی میں سپاری لے کر ٹارگٹڈ سیریل کلنگ کا انکشاف کیا۔انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ٹارگٹ کلر جاوید لنگڑا کو ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا ہے، منظم گروہ نے کراچی میں 3 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ میں جب پولیس قاتل تک پہنچی، تو 2مزید قتل کے سراغ مل گئے، گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا گروپ ارشد عرف ماموں کے لیے کام کرتا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق ٹارگٹ کلر نے 4 جون 2022 کو رضویہ میں ابراہیم شیخ کو قتل کیا تھا، یہ ٹارگٹ کلنگ ارشد ماموں کے ہمراہ تین ساتھیوں کی مدد سے کی گئی تھی، ملزم کے مطابق ارشد ماموں نے ابراہیم کی سپاری حاصل کی تھی۔قتل کے سلسلے کا یہ تیسرا واقعہ تھا، سب سے پہلے جمشید عالم کو پریڈی الیکٹرونک مارکیٹ میں قتل کیا گیا تھا، جاوید لنگڑا نے بتایا کہ اس ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل پر اس کے ساتھ بہادرعرف فیصل تھا۔قتل کے اس واقعے میں بہادر گرفتار ہوا تو جمشید عالم کے ڈرائیور نے اس کی شناخت کی اور گواہی دی، جاوید لنگڑا نے انکشاف کیا کہ گواہی اور شناخت کرنے والے ڈرائیور کو بہادر نے جیل میں بیٹھ کر مروا دیا۔یاد رہے کہ جمشید عالم کے ڈرائیور مرتضی کو بفرزون میں قتل کیا گیا تھا، اس قتل کے منصوبہ ساز گروہ کے سرغنہ ارشد ماموں اور بہادر عرف فیصل کالا تھے۔جاوید لنگڑا نے بتایا کہ ہر ٹارگٹڈ قتل کے بدلے میں اجرت وصولی کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے محرکات اور مقاصد کیا تھے؟ یہ ارشد عرف ماموں کی گرفتاری کے بعد پتا چل سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں