میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالاضحی پربغیراجازت کھالیں جمع کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

عیدالاضحی پربغیراجازت کھالیں جمع کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ اگست ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں اس مرتبہ عیدالاضحی پر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہیں کرنے دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کالعدم جماعتوں کو نام بدل کر یا کسی دوسرے ذرائع سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو سماج دشمن عناصر کے ہاتھ نہ لگنے دینے کے لیے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر خفیہ اداروں نے اپنی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے حوالے سے گزشتہ سال بھی پولیس کو انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں سے مدارس اور تنظیم کے نام پر کھالیں جمع کی ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس بار ٹھان لیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے کارندوں اور ان کے سہولت کاروں کو اس بار ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا، سی ٹی ڈی کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق شہر کے مضافاتی اور پوش علاقوں میں قائم ایسے 800سے زائد مدارس کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے غلط بیانی کرکے کھالیں جمع کرتے ہیں اور انہیں فروخت کرنے کے بعد اس کی رقم کالعدم جماعت کو فراہم کر دیتے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مدارس کی مکمل نگرانی ہوگی اور کھالیں جمع کرنے، ان کی فروخت اور اس سے حاصل کی گئی رقم سے متعلق تمام تفصیلات جمع کی جائیں گی اور غلط بیانی یا چالاکی دکھانے والوں کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے سہولت کار عید قرباں پر مختلف تنظیمیں بنا کر اجتماعی قربانی کا انتظام کرتے ہیں اور بعد میں کھالیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار ایسے لوگوں سے بھی سخت بازپرس کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے جو انفرادی طور پر کالعدم جماعتوں کو کھالیں دیتے ہیں، اس کام کے لیے تقریبا پورے شہر میں مخبروں کا جال بھی بچھا دیا گیا ہے اور تھانوں کی پولیس کے ساتھ اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں