میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کورنگی میں نکالی جانے والی ریلی کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو ایم کیو ایم لندن کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔احکامات ملتے ہی متعلقہ افسران کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی کی ریلی میں شریک ایم کیوایم لندن کے کارکنان کی گرفتاریوں کا آغازکردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کورنگی اور لانڈھی میں پولیس اور رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے گروپ کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اعلیٰ حکام کا فیصلہ ہے کہ ایم کیوایم لندن کو کسی صورت سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورنگی میں ریلی کے منتظمین اور متعدد شرکاء کو شناخت کرلیا گیا ہے انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں