میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کراچی ایئر پورٹ کے باہر کار سے ممنوعہ ادویات برآمد

اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کراچی ایئر پورٹ کے باہر کار سے ممنوعہ ادویات برآمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ایئر پورٹ کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے مننوعہ ادویات کی کھیپ پکڑلی، جسے اسمگل کرنے لیے کراچی سے لے دبئی لے جایا جانا تھا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی میں سے بھاری مقدار میں 34 کلو گرام سے زائد ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں۔اے این ایف نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پارکنگ ایریا میں گاڑی نمبر بی ایچ کے 242 میں ممنوعہ ادویات چھپائی گئی ہیں۔اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ ادویات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 603 کے ذریعے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، ان ادویات کو دبئی کے ذریعہ کوالالمپور پہنچایا جانا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں